حکیم وقاص ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید
حکیم وقاص اسلامی، روحانی، تصوف اور طبّی علوم میں دسترس رکھنے والے روحانی، جسمانی اور نفسیاتی معالج ہیں اور پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری کے لیے تحقیق کے میدان میں سرگرداں ہیں۔ فاضل طب والجراحت کی ڈگری اور اجازت کا حصول نیشنل کونسل فارطب، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن، حکومت پاکستان سے مکمل ہوا۔ جدید معاشی و معاشرتی مسائل، اسلام، روحانیت اور تصوف کے میدان میں طب اورجدید مسائل کے تناظر میں 20 سے زائد تحقیقی پیپرز کے مصنف ہیں۔ پاکستان بھر کی اعلیٰ جامعات میں پڑھانے کا شرف حاصل ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی سرِ فہرست ہے۔ تعلیم و تربیت سے متعلق 200 سے زائد اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدین کو ٹریننگز کروا چکیں ہیں۔ طب اور صحت کی دنیا میں تحقیق، جدید طریقہ کار اور قدرتی جڑی بوٹیوں کے ساتھ عمدہ ادویات عرصہ دراز سے اپنے دواخانے میں تیار کروا رہیں اور بیمار دکھی انسانیت کی خدمت میں مگن ہیں۔