جادو
جادو کی حقیقت بہت قدیم ہے جادو گر موسیٰ ؑ کے دور میں بھی جادو کیا کرتے تھے ۔اور آج بھی دنیا میں جادو سیکھنے اور سیکھانے کے مراکز موجود ہیں۔
جب کے جادو گناہ کبیرہ ہے اور اس کے کرنے اور کروانے کی قرآن و حدیث میں سخت وعید بیان کی گئی ہے اور سخت سزائیں مقررہیں۔
جادو ایک شرکیہ عمل ہے اور ایسے الفاظ اور ایسے طریقوں سے کیا جاتا ہے جو انسان کو گناہ کبیرہ میں مبتلا کرتے ہیں ۔جیسےتعویز گنڈے بنانا اسے قبرستان میں دفن کرنا درختوں پر لٹکانا ،انسان کی مشابہت کا پتلا بناکر جس عضو کو نقصان پہنچانا ہو اس پر سوئیاں لگانا ،جس گھر میں جادو کرنا ہو اس گھر میں گوشت ،انڈے ،سنگترے کے چھلکےپھینکنا،چراہوں میں مختلف قسم کے اناج ڈالنا یہ تمام کے تمام عمل انسان کو اسلام اور انسانیت سے دور لے جاتے ہیں۔
اسی لیے کہا جاتا ہے کہ جادو سوسائٹی کا بہت بڑا Drawback ہے۔
ہمیں کیسے معلوم ہو گا کہ ہم پر جادو ہوا ہے کہ نہیں اسکی علامات اور نشانیاں کیا ہوں گی۔
سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتاتا چلوں کے ہر شخص جو بیمار ہو یا پھر کسی پریشانی میں مبتلا ہو جیسے کاروبار کی بندش ،شادی نہ ہونا ،میاں بیوی میں ہر وقت جھگڑا ہونا ،امتحانات میں پاس نہ ہونا ،نوکری کا نہ ملنا ان سب پر لازم نہیں کہ جادو ہو،بعض اوقات ہمیں کوئی بتاتا ہے کہ آپ پر جادو ہو گیا ہے تو انسان وہم کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کی سمجھ بوجھ ختم ہو جاتی ہے اور وہ اپنے علاج کے لیے در بدر ٹھوکڑیں کھاتا ہے حقیقتاً اس پر کوئی جادو نہیں ہوتا جب کہ اس کا وہم اور گمان ہی تمام فسادات کی جڑ بن جاتا ہے۔ اور پھر یہ شخص سوچنے لگتا ہے کہ مجھ پر جادو کس نے کیا ہو گا اور اس کا خیال اپنے رشتے داروں ، عزیزو اقارب اور دوستوں میں اس شخص کی طرف مائل ہو گا جس کے ساتھ اس کا کسی نہ کسی طرح جھگڑا ہو گا اور وہ اس کو نا پسند کرتا ہو گا جب کہ وہ شخص جس کے بارےمیں وہ یہ گمان کر رہا ہے وہ شخص نیک و پارسا اور سچا اور اس کے حق میں مخلص ہو گا بس اس طرح ان دونوں کے درمیان ایک طویل نہ ختم ہونے والی نفرت جنم لے گی جس سے ہنستے بستے معاشرے نفرت کی ضد میں آجاتے ہیں اور کہنے والے کہتے ہیں کہ جب کسی کو بیمار کرنا ہو تو بس یہ کہہ دو کہ لگتا ہے کہ تم پر جادو ہو گیا ہے بس وہ مردو خاتون معاشرے کا ایک ناقارہ اور بے کار فرد بن کر رہ جائے گا اور اس کا علاج نہ ممکن ہوگا۔ اور ویسے بھی لفظ جادو سحر جنات ،نظربد ہمارے معاشرے کہ ایسے الفاظ ہیں جن کو سنتے ہی ہمارے ہواس باختہ ہو جاتے ہیں اور علاج نا ممکن سا لگتا ہے۔
چلیے اب میں آپ کو ایسی نشانیاں بتاتا ہوں کہ اگر کوئی شخص یہ محسوس کرے کہ ان میں سے کافی علامات مجھ میں موجود ہیں تو سمجھ جائیں جادو اور سحر کے اثرات ہیں اور جادو کی علامات و نشانیاں ہر مرحلے میں مختلف ہوتی ہیں
اور ابتدائی مراحل میں سب سے بڑی نشانیاں یہ ہیں خواب میں درندےجیسے شیر ،کتا،جنگلی جانور،سانپ،بچھو،چھپکلی،بندر، بلی،قربانی کے جانور،بیل ،بڑا گوشت،اونٹ ،خنزیروغیرہ کا دیکھنا۔نیند میں رونا ،چیخنا،یا ہنسنا،آوازیں دینا،جھٹکے لگنا، ایسے جیسے کسی نے پکڑ کر ہلایا ہو،کسی کو پیچھا کرتے دیکھنا،جیسے سایہ محسوس کرنا،ڈراؤنی شکلیں دیکھنا،خود کو بلند جگہ سے گرتا دیکھنا۔نیند میں بے چین ہونا،نیند کا نہ آنا،نیند میں دانتوں کے ساتھ سختی سےہونٹ پیسنا،انسانی یا حیوانی غلاظت دیکھنا،قبریں یا مردے دیکھنا،کھنڈرات دیکھنا ،ویران جگہوں پر اپنے آپ کو موجود محسوس کرنا،سوتے میں ایسے محسوس کرنا جیسے کچھ پلایا جا رہا ہے،اور جاگنے کے بعد محسوس کرنا کہ کچھ کھایا یا پیا ہے،سوتے میں ایسا محسوس کرنا جیسے کسی نے دونوں ہاتھوں سے سینے کو دبا دیا ہے اور سانسن اور آوازباہر نہیں نکلتی یہ جادو کی ابتدائی علامات ہیں اور ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی یہ سمجھنا چاہیے کہ تازہ تازہ ہی آپ پر جادو ہوا ہے۔
اور اب میں انتہائی درجے کی علامات بیان کرتا ہوں جس سے انسان حد درجے بیمار اور پھر موت کی آغوش تک جاپہنچتا ہے،اور میں اس کا علاج ضرور آپ کو بتاؤں گا اور اللہ کریم کے حکم سے کسی بھی حد درجے کی علامات کے باجود آپ شفا یاب ہو جائیں گے۔
سو کر اٹھنا اور اپنے جسم میں تھکاوٹ محسوس کرنا اور یہ تھکاوٹ دن بھر جاری رہے،اپنے کندھوں اور سر کو جکڑا ہو محسوس کرنا ایسا محسوس کرنا جیسے کسی نے بوجھ ڈال کر اوپر سے دبا دیا ہے،جسم میں کراہت والی بو کا آنا،ازدواجی زندگی کا تباہ ہونا،بیوی سے ہر وقت جھگڑا رہنا،گھر والوں سے ناراض رہنا ،غصے کا بے قابو ہوجانا،رشتے داروں اور عزیزو اقارب سے بڑے بڑے جھگڑے ہونا،دن بدن کسی نہ کسی طرح کے نقصان کا چہرہ دیکھنا،کاروبار میں زوال ،صحت کا وقت بے وقت خراب رہنا،چرچراہٹ پن ،جسم پر سویا چبھتے ہوئے محسوس کرنا،نماز قرآن،آذان سے دور بھاگنا،شیطانی کاموں میں دل کا مائل ہونا،دین کے معملات میں کفریہ خیالات آنا ،مسجد جانے سے گھبڑانا،دل کا گھٹنایعنی کسی بیماری کےنہ ہونے کہ باواجود دل کا بیٹھنا اور تنگ ہونا،خون کے چھینٹے پڑنا،کپڑوں میں سوراخ ہونا،کپڑے گم ہونا،یاداشت کا کمزور ہونا،بعض لوگوں کے چہرے ٹھیک ہونے کے باوجود بھی برُے نظر آنا،کسی شخص کی نا چاہتے ہوئے بھی غلامی کرنا ایسا اکثرلڑکا لڑکی کے رشتے کے معاملے میں ہوتا ہے،لاعلاج مرض میں مبتلا ہونا،جب جسمانی عوارض کی بات آئے تو سب سے پہلے طبی چیک اپ کروائیں اگر رپورٹ کلئیر ہوں اور طبیب و حکماء و ڈاکٹر کوئی ایک رائے قائم نہ کر سکیں اور بیماری سمجھ نہ آئے مریض کی تشخیص نہ ہو رہی ہوتو سمجھ جائیں یہ بھی جادو کی واضح علامت ہے۔گھر میں بے جا آگ کا لگنا،پتھر گرنا،طرح طرح کے جسمانی عوارض میں مبتلا ہونا خاص کر جسم کے کسی ایک حصے میں شدید تکلیف کا محسوس کرنا جب کہ ہر طرح کی طبی رپورٹ کلئیر ہو۔بعض اوقات میاں بیوی کے درمیان یک طرفہ نفرت جنم لیتی ہے جو جادو کی وجہ سے ہو سکتی ہے،اور دونوں میں سے جس پر جادو ہوا ہو وہ سخت نفرت انگیز رویہ اور لہجہ اور الفاظ استعمال کرتا ہے اور جیسے ہی وہ اس سحر سے باہر آتا ہے تو اس کو محسوس ہی نہیں ہوتا اور اس کا لہجہ نرم ہو جاتا ہے پھر دوبارہ جیسے ہی اس پر جادو کا اثر آتا ہے تو پھر اس کا رویہ نفرت انگیز بن جاتا ہےاور بعض اوقات کہ جادو کے اثرات دونوں پرظاہر ہوتے ہیں اور نوعیت طلاق تک چلی پہنچ جاتی ہے ،رشتے کی بندش الغرض کہ لڑکی خوبصورت بھی ہے پڑھی لکھی بھی ہے،کسی طرح کی کوئی کمی نہیں اور رشتے بھی بہت آتے ہیں لیکن لڑکے والےکوئی ایسی بے ڈھنگی سے وجہ بتاتے ہیں جو لڑکی میں موجود ہی نہیں اسی طرح اگر کسی لڑکے کا رشتہ نہ ہو رہا ہو تو سمجھ لینا چاہیے کے جادو کے اثرات ہو سکتے ہیں لیکن بقیہ علامات بھی دیکھیں اگر بقیہ کوئی علامت نہیں تو پھر جادو کے علاج کی بجائے دوسرے روحانی علاج کی طرف متوجہ ہوں،بے اولادی ہر طرح سے مرد اور عورت صحت یاب ہیں لیکن اولاد نہیں ہوتی،یا ہوتی ہے لیکن دوسرے تیسرے ماہ ڈی این سی ہوجاتی ہے ،ہر رپورٹ کلئیر ہے پھر بھی اگر کوئی جادو والی علامات جو اوپر بیان کی گئی ہیں نوٹ کریں کہ بے اولادی کے ساتھ وہ علامات بھی ہو توں سمجھ لینا چاہیے کہ جادو ہے وگرنہ جادو نہیں اور پھر اس کا علاج نیکسٹ کسی ویڈیو میں ذکر کروں گا انشاء اللہ،نامعلوم بیماری بعض اوقات انتقام کے لیے ایسی بیماری مسلط کر دی جاتی ہے جس کاکوئی سرا نہ مریض اور نہ ہی ڈاکٹر کو سمجھ آتا ہے ۔ہر طرح کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کلئیر ہوتے ہیں اور بیماری دن بدن بڑھتی اور مختلف مقامات میں سرایت کرتی چلی جاتی ہے اور مریض آہستہ آہستہ موت کی آغوش میں جا رہا ہوتا ہے اور یہ ہمارے روزمرہ کا مشاہدہ ہے۔
اگر یہ تمام علامات آپ میں موجود ہوں یا ان میں سے چند ایک علامات آپ پر ظاہر ہو تو میں آپ کو اس کا بہترین اور بارہا مجرب کا علاج بتاتا ہوں
لیکن یہاں میں آپ کو ایک بہت اہم بات بتاتا چلوں عاملین اور علماء جو جادو کا علاج کرتے ہیں اور آپ نے سنا ہو گا کہ وہ چلہ کاٹتے ہیں دراصل چلہ ریاضت ، پرہیزگاری اور تسلسل کا نام ہے ۔جادو ایک خطرناک عمل ہے اور یہ آپ کے مضبوط اور بھرپور عمل کے ساتھ ہی ختم ہو سکتا ہے ۔بس آپ کو چلہ نہیں کرنا لیکن ریاضت،پرہیزگاری اور تسلسل قائم رکھنا ہے۔ بس آپ کو جادو ہو چاہے کوئی بھی سٹیج ہو کسی بھی طرح کا کالا،سفلی یا کوئی اور طرح کا جادو ہو ان شاء اللہ جو میں بتانے جا رہا ہوں اس سے آپ شفا یاب ہو جائیں گے۔
معوذتین یعنی سورۃالفلق اور سورۃالناس کو ہر وقت با وضو رہتے ہوئے تلاوت کریں ایسے تلاوت کریں کہ آپ کسی بھی کام میں مصروف ہوں تو آپ کا دل سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی تلاوت جاری رکھیں اور رات کو معوذتین کی تلاوت کے ساتھ ہی آپ کو نیند آئے اور اسی کے ساتھ ہی آپ نیند سے بیدار ہوں۔ایک لمحہ کی تاخیر بھی نہ کریں تلاوت میں ان شاء اللہ آپ پر جادو کی کوئی علامت اور کسی طرح کی جادو کی وجہ سے کوئی بیماری باقی نہیں رہے گی ۔اور ہم پھر کسی نیکسٹ ویڈیو میں ایسے بہن بھائی جن کے رشتے نہیں ہوتےیا بے اولاد ہیں یا ازداواجی مسائل یا کاروبار کے کسی مسائل کا شکار ہیں اُن کے لیے وظائف اور قرآنی آیات کا تحفہ لے کر پیش ہوں گے۔ان شاء اللہ
اور کار خیر سمجھ کر اس تحریرویڈیو کو اپنے دوست احباب کو شئیر کریں تا کہ ہر شخص اس مرض سے محفوظ رہے۔