Share

حکیم وقاص صاحب سے روحانی،جسمانی اورنفسیاتی علاج وفری مشورے کے لیے واٹس ایپ، ای میل یا فون پر رابطہ کریں۔
ہر دکھ اور پریشانی سے شفا کے لیےحکیم وقاص یوٹیوب چینل سبسکرائب کروائیں اور ہماری ویب سائٹ شئیر کریں۔آپ کسی کے دکھ درد دور کرنے میں مدد کریں اللہ تعالیٰ آپ کے دکھ درددورفرمائیں گے۔
اہم اعلانات
  • حکیم وقاص صاحب سے روحانی،جسمانی اورنفسیاتی علاج وفری مشورے کے لیے واٹس ایپ یافون پر رابطہ کریں: 4919710-323-0092 یا ای میل کریں:info@hakeemwaqas.com
  • حکیم وقاص صاحب سے روحانی،جسمانی اورنفسیاتی علاج وفری مشورے کے لیے واٹس ایپ یافون پر رابطہ کریں: 4919710-323-0092 یا ای میل کریں:info@hakeemwaqas.com
السلام علیکم، میں ہوں آپ کا طبیب وروحانی معالج حکیم وقاص، جب بیماری کی تشخیص یعنی بیماری ڈائگنوز نہ ہو اور بہت علاج کروانے سے مرض ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو سمجھ لیں کہ آپ کو جادو ہے؟ اس طرح کی صورتحال میں مریض اور اس کی فیملی یہ ہی سمجھتے ہیں کہ ہمارے مریض پر کسی نے جادو کر دیا ہے یا پھر کسی طرح کے سائے کے اثرات ہیں، جب کوئی بیمار اور اس کی فیملی اپنے مریض کے لیے بہت بھاگ دور کرنے کے بعد ہر طرح کے ٹیسٹ کروانے کے بعد ہر طرح کے علاج کروانے کے بعد تھک چکیں ہو تو ذہن میں یہ ہی آتا ہے کہ شاید کوئی جادو یا کوئی جنات یا پھر کسی طرح کا سایہ ہو گیا ہے کہ اس جادو اور سائے کے زیر اثر بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی اگر بیماری کی تشخیص ہو بھی جائے توہر طرح کے علاج معالجے اور مہنگی سے مہنگی دوائیں کھانے کے بعد بھی علاج نہیں ہوتا اور مریض بیمار سے بیمار ہی ہوتا چلا جاتا ہے، تو میں اپنے سننے والے اورایسے مریضوں کو بتاتا جاؤ، میڈیکل سائنس میں بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جن کی ابھی تک تشخیص بھی ممکن نہیں اور جب تشخیص ممکن نہیں ہوتی تو علاج بھی نا ممکن معلوم ہوتا ہےاور بعض اوقات بیماری کی تشخیص ہو جاتی ہے لیکن میڈکل سائنس میں ابھی تک اس کا علاج دریافت نہیں ہو سکا ، جیسے پولیو، پولیو کو روکنے کے لیے ویکسین ہے لیکن پولیو کا علاج نہیں ہے، اسی طرح طاعو ن ، بلیک ڈیتھ وغیرہ اور آپ سب نے کرونا کی صورت حال میں دیکھا کہ جب کہ کرونا عالمی وبائی مرض تھا پھر کچھ وقت لگانے کے بعد اِس کو ڈئگنوز کرنے کے لیے کٹ نکالی گئی اور پھر اس کا باقاعدہ علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوااور ویکسین لگا کر ایمیون سسٹم کو سٹرانگ کر کے ہی اس کو علاج کی شکل دی جارہی ہے، میں نے یہ مثال آسانی کے لیے دی ہے کہ ہم سب اس کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں، یہ عام سا اصول ہے کہ انسان جو نہیں جانتا ہے وہ بہت زیادہ ہے اور جو جانتا ہے وہ بہت کم ہے، اور انسان کی سمجھ میں آنے والی چیز وں میں سب سے آسان یہ ہی ہے کہ جو چیز نظر نہ آئے اور جس کا انسانوں میں خوف بھی بہت زیادہ ہےوہ جادو ،سایہ ہی ہے، اس لیے نا سمجھ آنے والی بیماری اور تاخیر سے ہونے والے علاج کو جادو ہی سمجھا جاتا ہے۔میرے محترم سامعین یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ انسانوں کے پاس بہت محدود علم ہے اور اللہ تعالیٰ کے پاس لامحدود علم اورطاقت ، اس لیے اپنی کسی میڈیکل، فیزیکل بیماری کو جادو ،جنات اور سایہ کی طرف منسوب کرکے اپنی ساری توانائیاں غلط سمت میں لگانے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے استغفارکریں اور باقاعدہ علاج کے لیے کسی مستند طبیب، حکیم صاحب اور ایلومیتھک ڈاکٹر یا پھر ہومیو معالج سے رجوع کریں اور علاج کی کوشش جاری رکھیں کیونکہ علاج سنت ہے اور علاج میں اللہ تعالیٰ نے شفا بھی رکھی ہے اور ایک اہم بات ہربل طریقہ علاج بہت مستند طریقہ علاج ہے اس میں علامات کے مطابق بیماریوں کو ڈائگنوز کیا جاتا ہے، اور دوسری اہم بات جادو اور جنات بھی ایک الگ حقیقت کی حامل ہیں ، جاددو اور جنات کی حقیقت پر کسی دوسری ویڈیو میں بات کریں گے ان شاء اللہ۔محترم سامعین نتیجہ یہ نکلا کہ جو بیماری ڈئگنوز نہ ہو اور بہت علاج کے باوجودبیماری میں زرہ برابر بھی فرق نہ آئے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جادو یا سایہ ہے بلکہ میڈیکل سائنس و دنیائے طب میں علاج اور تشخیص سے متعلق بیماریوں پر ابھی تحقیق و تفتیش باقی ہے، اور اپنی بیماری کو مستند اطباء و حکماء سے ڈسکس کریں تا کہ وہ آپ کی بیماری پر تحقیق کریں اور علاج دریافت کریں۔ ۔، اللہ کریم تمام مریضوں کو شفا عطا فرمائے، تمام بے اولادوں کو اولاد سے نوازے اور تمام مصیبت میں متبلا افراد کی دستگیری فرمائے، آمین یاربالعالمین، اس کے ساتھ ہی آپ کا طبیب حکیم وقاص آپ سے اجازت چاہتا ہے نیکسٹ ویڈ یوں میں ایک نئے ٹاپک کے ساتھ ملاقات ہوگی تب تک کے لیے اجازت ، اللہ حافظ