بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ، میں آج آپ کو ایک ایسی ہربل میڈیسن بتاتا ہوں جو فروٹ ہےاور ایز آ میڈیسن ہم اس کو ڈرائی،اور گرینڈ کر کے استعمال کرتے ہیں، اور میں آپ کو اس کی خصوصیات بتاؤں تو آپ حیران ہو جائیں گے ، اور آپ اس کو لازمی یوز کیا کرے گے، کیونکہ یہ دوا سٹمک یعنی معدہ اور پیٹ کے بہت سے مسائل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ڈیجسٹو سسٹم کو مکمل صحت مند رکھتی ہے اور ڈائجسٹو کے تمام مسائل کو حل کرتی ہے، انسان کو صحت مند اور خوبصورت رکھنے میں باکمال ہے ان شاء اللہ۔اس ہربل فروٹ کی خصوصیات سنے ، یہ اینٹی ایسڈ ہے یعنی جسم میں پیدا ہونے والی زائد تیزابیت کو کنٹرول کرتا ہے، تیزابیت ہی معدے کی تباہی کا سبب ہے، تیزابیت سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں ہرٹ برن، سینے اور معدے میں جلن، معدے میں سوزش ، اور تیزابیت کی وجہ سے لوگ گیسٹرائٹس کے مریض بن جاتے ہیں۔یوں کہا جائے کہ معدے میں زائد تیزابیت اور گیس ہی تمام بیماریوں کی وجہ بنتا ہے اور کچھ مریضوں کا ڈئجسٹو سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے بہت بار واش روم جانا پڑتا ہےاور کچھ مریض کانسٹی پیشن یعنی قبض کے پیشنٹ بن جاتے ہیں ، ابھی اس فروٹ کی پہلی خصوصیت بتائی ہے ابھی بہت سے خصوصیات باقی ہیں پہلے میں اگر اس ہربل فروٹ کا نام بتا دوں تو بہتر ہو گا، اس ہربل فروٹ کو آملا،ا ملاکی اور انڈین گوس بیری کہتے ہیں۔ اس ہربل فروٹ یعنی املاکی یا آملاکی دوسری خصوصیت اس کا اینٹی السر ہونا ہے، یہ ہر طرح کے معدے کے السر میں کامیاب دوا شمار ہوتی ہے، اگر کوئی السر کا پیشنٹ ہے تواس کے استعمال سے شفا یاب ہو گا ان شاء اللہ اور اگر کوئی ویسے اس کو استعمال کرے تو اس کو کبھی السر نہیں ہو گا ان شاء اللہ، تیسری خصوصیت سنے اس ہربل پھل یعنی آملا کی یہ اینٹی ایمیٹک ہے یعنی یہ متلی اور الٹی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پریگنینسی میں خواتین کو متلی یا قے آتی ہے تو اس کے استعمال سے متلی اور قے آنا رک جائے گا ان شاء اللہ ، اسی طرح کسی مریض کو معدے کے کسی دوسرے مسئلے کی وجہ سے قے یا متلی کی بیماری بن گئی ہو وہ بھی ان شاء اللہ حل ہو جائے گی ،آملا یا املاکی اینٹی انفلامیٹری خصوصیت رکھتا ہے،یعنی سوزش کو ختم کرتا ہے جسم میں مختلف وجوہات کی وجہ سے سوزش آجاتی ہے جیسے صبح اٹھیں تو چہرے پر سوزش محسوس ہونا ، اسی طرح معدے کی سوزش اسی طرح پاؤں پر سوزش آنا یعنی ہر طرح کی سوزش کے لیے خصوصاً معدے کی سوزش کے لیے بہت مفید ہے، یہ ہر بل فروٹ جو آملا یا املاکی کے نام سے مشہور ہے اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیت کا حامل ہے یعنی بعض اوقات ہمارے خلیوں یعنی سیلز کو نقصان پہنچتا ہے تو یہ ہربل فروٹ اینٹی آکسیڈنیٹ خواص رکھنے کی وجہ سے ہمارے سیلز کو تباہ اور خراب ہونےسے بچاتا ہے۔، یہ ہر بل فروٹ ایمیون موڈولیٹر ہے یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ انسان کو جب کوئی بیماری پہنچتی ہے تو یہ مدافعتی نظام یعنی ایمیون سسٹم کو تیز کر دیتا ہے جس کی وجہ سے انسان کے اندر پیدا ہونے والی بیماریاں رک جاتی ہیں یا جلد ختم ہو جاتی ہیں۔اس لیے اگر پیشنٹس کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوں چاہیں وہ بیماری سٹمک یا پھر لیور یا پھر کینسر جیسا موذی مرض ہی کیوں نہ ہو اس ہربل فروٹ یعنی آملا کے استعمال سے ایمیون سسٹم مضبوط اور بہتر ہو گا اور ایمیون سسٹم بیماریوں کےخلاف مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کردے گا ان اشاء اللہ اور چوٹے بچوں کا ایمیون سسٹم کمزور ہوتا ہےاس لیے اپنے چھوٹے بچوں کوآملہ کا استعمال ضرور کروائیں خاص کر جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو بچوں کو بہت سی بیماریاں لگ جاتی ہیں جیسا کہ آج کل ہر بچہ کسی نہ کسی بیماری میں ، گلہ خراب میں، بخار میں مبتلا ہے تو اس لیے اپنے بچوں کو آملہ کا استعمال لازمیں کروائیں تا کہ بچوں کا ایمیون سسٹم مضبوط ہو اور ماحول اور موسم سے پیدا ہونے والی تمام بیماریوں سے بچوں اور بڑوں کومحفوظ رکھا جا سکے۔ ،یہ ہربل پھل ریجوینیٹرخصوصیت کا حامل ہے، یہ انسان کو خوبصورت، جوان، صحتمند اور مضبوط رکھنے کی خصویات رکھتا ہے ، بعض ہماری بہنوں کو چھائیوں کا پرابلم رہتا ہے، بال گرنے کا پبرالم ہوتا ہے یا پھر وہ اپنی عمر سے زیادہ عمر کی محسوس ہوتی ہیں اس طرح بعض اوقات کافی پریشانیوں میں رہنا ، ڈپریشن کا ٹینشن کا مریض بن جانا ایسے ہمارے بہن بھائیوں کو چاہیے کہ وہ یہ ہربل فروٹ جس کا نام آملا ہےاس کو املاکی بھی کہتے ہیں اس کو ضرور استعمال کریں اور اور یہ ہربل فروٹ وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے۔وٹامن سی کی ضرورت کے بارے میں ہرفرد ہی جانتا ہے، کہ جسم کے ہر حصے میں وٹامن سی کی ضرورت ہے فیس ہو، بال ہوں ، سکن ہو، دانت ہوں، ہڈیاں ہوں ، جسم کے سیلز کی نشونما وٹامن سی پر ڈپینڈ کرتی ہیں، ڈیلی ڈائیٹ میں باڈی کو وٹامن سی کی بہت ضرورت ہوتی ہے، یعنی انسان کے صحتمند اور خوبصورت دکھنے میں وٹامن سی کا بہت رول ہے۔
میں نے آپ کوہر بل فروٹ جس کا نام آملہ یا املاکی یا انڈین گوسبری سے انٹرڈیوس کروایا ہے جو پاکستان اور انڈیا میں باآسانی مل جاتا ہے لوگ اس کا مربہ بھی تیار کرتے ہیں اچار ڈلاتے ہیں پھل اور سبزی کے طور پر تازہ بھی کھاتے ہیں ۔ چلیے اب میں آپ کو میڈیسن کے طور پر کیسے آملہ یا املاکی کو استعمال کیا جا سکتا ہے طریقہ بتاتا ہوں ،ڈرائے آملہ یا املاکی میں سے گٹھلی کو نکال دیں اور باقی کاپھل حاصل کر لیں اور اس کو مٹی سے اچھی طرح صاف کر لیں اور گرینڈ کر لیں اورجس جس مرض کے لیے اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے تفصیل سے میں نے اس ویڈیو میں ذکر کر دیا ہے آپ ویڈیو کو مکمل دیکھیں آپ کو اپنے مرض سے متعلق اس میں ضرور علاج مل جائے گا، میڈیس کی ڈوز اور کھانے کا طریقہ سن لیں آملہ یا املاکی کا گرینڈ کیا ہوا پاؤڈر 3 گرام سے 6 گرام تک دن میں دو بار کھانے سے پہلے یا خالی پیٹ سادہ پانی سے کھا لیں ۔اگر آپ نے ویڈیو کو غور سے نہیں دیکھا تو دوبارہ ویڈیو کو سنیں آپ اس ہربل فروٹ کے استعمال سے ہمیشہ صحت مند، جوان اور خوبصورت رہیں گے اور اگر آپ بیمار ہیں تو ضرور آپ کو اس ہربل فروٹ کے استعمال سے شفا حاصل ہو گی کیوں کہ یہ قوت مدافعت اور وٹامن سی کو بڑھانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے، ، میڈیسن کھانے سے پہلے اور بعد درود ابراہیمی لازمی پڑھیں،درود پاک میں بہت شفا ہے اور میڈیسن کے استعمال کے ساتھ ساتھ درود پاک پڑھنے سے جلد شفا حاصل ہوجائے گی ان شاء اللہ،دعا ہے کہ اللہ تمام قسم کے جسمانی ،روحانی اور نفسیاتی عوارض سےہم سب کی حفاظت فرمائے۔ اور دین دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، صدقہ جاریہ سمجھ کر اس ویڈیو کو عوام الناس تک پہنچائیں۔اگر کوئی سوال ہو کمنٹ باکس حاضر ہے کمنٹ کریں میں ضرور آنسر کروں گا،اگر کمنٹ کرنے میں کوئی مشکل ہو تومیرا وٹس ایپ نمبر بھی سکرین پر آرہا ہے آپ وٹس ایپ کریں میں ضرور ریپلائی کروں گا ۔اس کے ساتھ ہی آپ کا طبیب حکیم وقاص آپ سے اجازت چاہتا ہے اور نیکسٹ ایپسوڈ میں ایک نئے ٹاپک کے ساتھ ملاقات ہو گی تب تک لے لیے اجازت اور دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو خوشیاں اور سکون نصیب فرمائےاپنی رحمتوں اور برکتوں کے سائے میں رکھیں آمین والسلام